پاکستان (جیوڈیسک) حکومت نے بجلی بحران میں کمی کے لئے ورلڈ بنک کو بھارت سے بجلی درآمد کرنے کی ایک فیزیبیلٹی رپورٹ بنانے کی باقاعدہ درخواست کردی ہے۔ یہ بات ورلڈ بنک کی جنوبی ایشیا کی چیف اکانومسٹ کلپنا کچار نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت بحرانی کیفیت میں ہے اور اس میں مزید مشکلات اس وقت دیکھی جائیں گی جب الیکشن مزید قریب آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں مشکلات کے علاوہ پاکستان کی ٹیکس جمع کرنے کی شرح بہت کم ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مالیاتی مسائل کا سامنا ہے۔