کراچی : انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے ہاکی چیمپینز ٹرافی کی میزبانی واپس لے لی ہے،جبکہ بھارت کو چیمپینزٹرافی میں شرکت کے لیے بھی کوالی فائنگ راونڈ کھیلنا پڑیگا۔ بھارت میں ہاکی کی دومتوازی فیڈریشنز کام کررہی تھیں جس پرایف آئی ایچ بھارت کووارننگ دے چکی تھی،بالآخر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت سے دسمبرمیں ہونیوالی چیمینزٹرافی کی میزبانی واپس لے لی،ایف آئی ایچ کے صدر لینڈرو نیگرے کا کہنا ہے کہ بھارت کو چیمپینز ٹرافی سے محروم کرنے پرانہیں افسوس ہے لیکن ایف آئی ایچ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ چیمپئنز ٹرافی کینئے میزبان ملک کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا، بھارت جو میزبان کی حیثیت سے چیمپینز ٹرافی میں شرکت کررہاتھااب کوالی فائنگ ٹورنا منٹ چیمیپنزچیلنج کے ذریعے ہی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کر سکتا ہے۔