بھارت : لوک سبھا میں کرپشن کے خلاف بل منظور

Lokpal bill

Lokpal bill

بھارتی لوک سبھا نے کرپشن کے خلاف بل کی منظوری دے دی ہے۔ بھارت کے ایوان زیریں نے کرپشن کے بل میں کی جانے والی ترمیموں سمیت بل کی منظوری دے دی۔
اس موقع پر حزب اختلاف کی کئی جماعتوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے واک آٹ کیا۔ جبکہ مختلف حلقوں نے اسے کرپشن کی روک تھام کے لئے اسے کمزور بل بھی قرار دیا۔ سماجی رہنما انا ہزارے پہلے ہی اس بل کو عوام کے ساتھ دھوکہ قرار دے کر کرپشن کے خلاف تین روزہ بھوک ہڑتال شروع کر چکے ہیں۔