بھارت (جیوڈیسک) نئی دہلی بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا،جہاں ایک ماں نے پانچ ہزار روپے میں اپنے جگر کا ٹکڑا ہی بیچ ڈالا،پولیس نے بچہ بازیاب کرا کے ماں کے حوالے کر دیا،بچے کی دادی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ اس کی بہو نے اپنا دوسالہ بیٹا فروخت کردیا ہے، شکایت پر پولیس حرکت میں آئی اور تحقیقات کا آغاز کیا ۔
رپورٹس کے مطابق بچے کا باپ جیل میں قید ہے اور وکیل کو دینے کے لیے رقم کی ضرورت تھی ،چنانچہ ماں نے اپنے بیٹے کو ایک جوڑے کے ہاتھوں فروخت کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ خریدنے والے جوڑے سے بچے کو بازیاب کرالیا گیا ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق عورت نے رقم وکیل کودینے کے علاوہ اس سے ایک موبائل خریدا تاکہ شو ہر سے رابطہ رہے،اس کے علاوہ اس نے شوہر کے لئے ایک پینٹ اور شرٹ خریدی، عورت کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ بچے کی پرورش کر سکے۔