بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں پاکستان کو بنجر کرنے کیلئے 442 ڈیم تعمیر کرکے بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے
Posted on October 10, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں پاکستان کو بنجر کرنے کیلئے 442 ڈیم تعمیر کرکے بھارت آبی جارحیت کر رہا ہے گلگت بلتستان کو صوبے بنانے سے کشمیریوں کا کیس انٹرنیشنل سطح پر کمزور ہو گا ایکٹ میں ترامیم کرکے کشمیر کونسل کے اختیارات کو محدود کرتے ہوئے آزادکشمیر اسمبلی کو زیادہ سے زیادہ بااختیار بنایا جائے ان خیالات کااظہار جموں وکشمیرلبریشن لیگ کے ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد کلیم الفتح نے کیا انہوں نے کہاکہ پاک بھارت مذاکرات صرف اور صرف وقت کا ضیائع ہیں بھارت ان مذاکرات میں سنجیدہ نہ ہے ۔
مذاکرات کے نتیجے میں آج تک بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے ایک فوجی بھی واپس نہ بلایا ہے بلکہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرر ہی ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر 442ڈیم بناکر ایک منظم اور منصوبہ بندی کے ذریعے آزادکشمیر اور پاکستان کو بنجر کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کو صوبے بنانے کی کوشش سے کشمیریوں کے کیس کو انٹر نیشنل سطح پر کمزور کرنے کی سازش ہے گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہیں اور پوری ریاست کا ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے اور حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری ہو گی اور اس رائے شماری میں گلگت بلتستان سمیت پوری ریاست کے عوام حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ایکٹ 1974میں ترامیم کرتے ہوئے کشمیر کونسل کے اختیارات کو محدود کرتے ہوئے تمام تر انتظامی اور مالی اختیارات آزادکشمیر اسمبلی کو دیئے جائیں اور آزادکشمیر اسمبلی کو آئین ساز اسمبلی میں تبدیل کیا جائے ۔