بھارت(جیوڈیسک)عالمی مالیاتی ادرے کے مطابق رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد رہے گی۔ مگر ترقی کی شرح کو برقرار رکھنے کے لئے افراط زر کو قابو میں رکھنا ہوگا۔
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اکتیس مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال میں بھارتی معیشت پانچ اعشاریہ چار فیصد کی رفتار سے ترقی کرئے گی جبکہ آئندہ مالی سال میں اس کی شرح فیصد رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق شرح نمو کو برقرار رکھنے کے لئے افراط زرکو قابو میں رکھنا ہوگا جس کے لئے شرح سود میں مزید کمی مناسب نہیں ہے۔ اس وقت بھارت میں مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ اٹھ فیصد ہے جب کہ بنیادی شرح سود سات اعشاریہ سات پانچ فیصد پر ہے۔