بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پل گرنے سے پچیس افراد ہلاک اور ساٹھ زخمی ہوگئے ۔ مغربی بنگال کے شہر بجن بری کا یہ پل گزشتہ ستمبر کے زلزلے میں کمزور ہوگیا تھا۔ اور کچھ حصوں میں دراڑیں بھی پڑ گئی تھیں۔ دیوالی کے موقعے پر لوگ ایک تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی پل پر سے گزر ی، کمزور پل ٹوٹ گیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرادیا گیاہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں سے اکثر کی حالت نازک ہے۔ اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے۔