بھارت : (جیو ڈیسک)بھارت میں گزشتہ بیس سال سے قید پاکستانی ڈاکٹر خلیل چشتی کو رہا کردیا گیا ہے ان کی درخواست ضمانت چند روز قبل عدالت نے منظور کی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکیاسی سالہ مائیکرو بائیولوجسٹ خلیل چشتی قتل کے جرم میں اجمیر کی جیل میں قید تھے۔صدر آصف علی زرداری نے دورہ بھارت کے موقع پر ڈاکٹر خلیل چشتی کا معاملہ بھی اٹھایا تھا جس کے بعد ان کی درخواست ضمانت منظور ہوئی تھی اور آج انہیں اجمیر جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔