بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں سمندری طوفان نیلم سے آٹھ افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے جنوبی علاقے چنائے کے قریب ایک آئل ٹینکرمیں پھنسے پندرہ افراد کو بچا لیا گیا جبکہ پانچ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے تین ہیلی کاپٹرز اور چھوٹی کشتیاں ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ ہزاروں بے گھر افراد نے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ طوفان کی شدت میں کمی ہوئی ہے تاہم کرناٹکا اورتامل ناڈو میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔