بھارت : (جیو ڈیسک) بھارت میں تیرہویں صدارتی انتخابات انیس جولائی کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی بائیس جولائی کو ہوگی۔
بھارت کی موجودہ صدر پرتیبھا پاٹل کی معیاد چوبیس جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ حکمراں جماعت کے رہنما اور وزیر خزانہ پرناب مکھرجی کا نام صدارت کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ کانگریس اور دیگر جماعتیں اپنے امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے پہلے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔