بنگلور(جیوڈیسک)پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو بھارت میں مبینہ طور پر تیزاب پلا دیا گیا ہے۔
بنگلور میں جاری پہلے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے آج بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترنا تھا۔ گذشتہ روز ایونٹ کا مسلسل پانچواں میچ میزبان بھارت کو ہرانے والی قومی ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو مبینہ طور پر تیزاب پلادیا گیا ۔ قومی کھلاڑی جب آج صبح جب ناشتہ کرنے لگے تو میز پر پانی کی بوتلوں کے ساتھ ایک تیزاب کی بوتل رکھی گئی۔
کپتان ذیشان عباسی نے غلطی سے اسے پی لیا جس سے ان کی طبیعت خراب ہو گئی جس پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریب میں واقع رمیہ ہسپتال لے جایا گیا۔ٹیم ذرائع کے مطابق ذیشان عباسی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔