بھارت(جیوڈیسک)بھارت میں ہونیوالی پہلی فارمولا ون ریس کے لیے برطانوی اور جرمن ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیوں کی رونمائی کر دی۔
فارمولا ون کے سابق ورلڈ چیمپئن لوئس ہملٹن ان دنوں بھارت میں موجود ہیں۔ نئی دہلی میں برطانوی ڈرائیور نے انڈین گراں پری میں شامل مرسڈیز فارمولا ون گاڑی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر لوئس ہیملٹن کا کہنا تھا کہ بھارت میں فارمولا ون کی ریس ایک چیلنج ہو گی۔ ہریانہ کے گڑگاں میں بھی فارمولاون ریس کے لیے گاڑی کی رونمائی کی گئی۔ اس موقع پر موجود جرمنی کے نیکو روز برگ نے بھی حصہ لیا۔ انڈین گراں پری کا آغاز چھبیس اکتوبر کو انٹرنیشنل سرکٹ پر ہوگا۔