نئی دہلی (جیوڈیسک)انسانی حقوق کے حوالے سے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں ہرسال سات ہزار سے زائد بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی گھروں، سکولوں اور بچوں کے خصوصی مراکز میں جنسی استحصال عام ہے اورایسے بچوں کو پولیس کی بدسلوکی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام بچوں کو جنسی استحصال سے بچانے میں ناکام رہے ہیں۔
بہادری کا مظاہرہ کر کے تشدد کی شکایت کرنے والوں سے پولیس اور طبی عملہ بھی تعاون نہیں کرتا۔ یہ لوگ ان بچوں کی بات سننے اور اس پر یقین کرنے سے کتراتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے۔بچوں پر تشدد کے واقعات کی تعداد بہت زیادہ ہے جن میں سے بیشتر رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے۔