بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں نائب صدر کے عہدے کے لئے ووٹنگ آج ہورہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران یونائیٹڈ پروگریسو الائنس کے امیدوار اور موجودہ نائب صدر حامد انصاری کی جیت کے امکانات واضح ہیں۔ ان کے مدمقابل نیشنل ڈیموکریکٹ الائنس کے امیدوار جسونت سنگھ ہیں۔
چودہویں نائب صدر کے انتخاب کے لئے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے مجموعی طورپرسات سو اٹھاسی ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ نائب صدارت کے لئے اکتیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سے انتیس کے کاغذات مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کردئیے گئے تھے۔ پولنگ بھارتی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔