بھارت : نامناسب ریمارکس پر صدر کے بیٹے نے معافی مانگ لی

India

India

بھارت (جیوڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے طالبہ سے زیادتی کے خلاف احتجاج کرنے والی خواتین کے بارے میں دئیے گئے ریمارکس پر معافی مانگ لی۔

نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیجیت مکھرجی نے احتجاج کرنے والی خواتین کو نمایاں ہونے کی شوقین اور سیاسی ایجنڈہ رکھنے والی قرار دیا تھا جس کے پر شدید احتجاج اور تنقید کے بعد انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔ ابھیجت مکھرجی کے بیان پر ان کی بہن پہلے ہی معافی مانگ چکی تھیں۔