بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے اپنا ایک اور مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کر دیا ہے ۔وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھی سیارہ خلا میں بھیجے جانے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔من موہن سنگھ نے تجربے کی کامیابی پر تمام ساہنس دانوں کو مبارک باد دی۔اس مشن کے ڈائریکٹر کونی کرشنان ہیں ۔
اس مو قع پر سینکڑوں دیگر اہم لوگ اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ من موہن سنگھ نے تجربے کی کامیابی پر تمام ساہنس دانوں کو مبارک باد دی۔اس سیارے کی لمبائی 44 میٹر ہے اور یہ خلائی سیارہ بھارت کا سوواں خلائی مشن ہے جو جاپانی اور فرانسیسی سیٹلائٹس لے کر خلا میں روانہ ہوا۔