بھارت : (جیو ڈیسک)بھارت نے جاسوس سیارہ خلا میں بھیج دیا۔ مقامی طور پر تیار شدہ سیارہ قدرتی آفات اور موسم سے متعلق پیش گوئی کے لئے استعمال ہو گا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے کا تیارکردہ سیارہ آرآئی سیٹ سری ہری کوٹا سے خلا میں بھیجا گیا۔ سیارے سے حاصل کی جانے والی تصاویر دفاعی مقاصد کے لئے بھی استعمال کی جاسکیں گی۔
سیارہ خراب موسم میں بھی ٹھیک طور پر کام کرسکے گا۔ بھارت کی جانب سے خلامیں بھیجے جانے سیاروں میں سے یہ سب سے وزنی سیارہ ہے۔