نئی دہلی: بھارت کے جنگی جنون میں کمی نہیں آئی بائیس برس کی مسلسل جدوجہد اور ریسرچ کے بعد ڈرون انجن تیار کرلیا اور اب ریڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق ڈرون طیارے کے انجن پر بائیس برس میں تین ارب روپے کے قریب رقم خرچ کی گئی۔ بھارت کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائیزیشن کا کہنا ہے کہ کاویری انجن میں اتنی پاور ہے کہ اس سے چار ڈرون طیاروں کو ایک ساتھ اڑایا جاسکتا ہے۔ اخبار کے مطابق ڈرون انجن کی طیاری کے بعد اب ریڈار پر نظر نہ آنے والے طیارے کی تیاری پر کام جاری ہے۔ یہ جدید طیارہ تیس ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرسکے گا اور میزائل اور دیگر ہھتیاروں سے اہداف کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔