بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے سیاچن سے فوج بلانے کی پاکستانی تجویز مسترد کر دی۔ ریٹائرمنٹ سے ایک ہفتے پہلے میڈیا سے گفتگو میں بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کا کہنا تھا سیاچن کو غیر فوجی علاقہ بنانے سے متعلق پاکستان کی تجویز قابل عمل نہیں کیوں کہ بھارتی فوج اونچائی پر موجود ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کو لکھا گیا خط میڈیا تک پہنچانے میں آرمی کا کوئی ہاتھ نہیں۔ عمر کا مسئلہ ذاتی تھا جسے جان بوجھ کر متنازع بنایا گیا۔ بھارتی آرمی چیف نے وزیر دفاع اے کے انتھونی سے اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلقات کبھی تناو کا شکار نہیں رہے۔