بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ اننگز اور پندرہ رنز سے جیت لیا اور تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ کولکتہ میں ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے اپنی نامکمل اننگز ایک سوپچیانوے رنز تین کھلاڑی آٹ سے شروع کی۔ تجربہ کا شیونرائن چندر پال کوجلد ہی امیش یادیو نے سینتالیس رنز پر بولڈ کردیا۔ ڈیرن براوو اور مارلن سموئلز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سوبتیس رنز کا اضافہ کیا لیکن انکے آٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہ رک سکا۔ براوو نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور ایک سوچھتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سموئلز نے چوراسی رنز اسکور کئے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم چارسوتریسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ امیش یادیو نے چار، اشانت شرما، ایشون اور اوجھا نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ بائیس نومبر سے ممبئی میں شروع ہو گا۔