بھارت نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کو تیزاب پلانے کے بعد کبڈی کھلاڑیوں کو دھمکیوں سے قابو کرنے کا اوچھا حربہ اپنا لیا۔
تیسرے کبڈی ورلڈکپ کا فیصلہ کن میدان ہفتے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان لگے گا۔ زور کے جوڑ سے پہلے ہی میزبان بھارتی سورماں نے دھمکیوں سے ڈرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر وحید جٹ نے بتایا کہ پاکستان کے نمبر سے ایک جبکہ بھارتی نمبر سے دھمکی آمیز دو فون کالز موصول ہوئی ہیں۔
کالز میں جان سے مار دنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت ایونٹ میں اپنی من مانیاں بھی کر رہا ہے۔ قانونی طور پر ورلڈکپ میچ میں کوئی ٹیم کسی غیر ملکی کو نمائندگی نہیں دے سکتی جبکہ میزبان ملک نے ایران کے خلاف سیمی فائنل میں دو تین غیر ملکیوں کو کھیلانے کی کوشش کی۔ اس غیرقانونی کوشش کو پاکستان کے احتجاج نے ناکام بنایا۔
ہیڈ کوچ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ سنگین معاملہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری چوہدری سرور کو بتا دیا ہے جبکہ بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھ بیر سنگھ بادل اور سیکرٹری سکندر سنگھ ملوکا کو بھی باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے پاکستان کے بلائنڈ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو گروپ میچ ہارنے پر تیزاب پلا دیا تھا۔