بھارت وافغانستان کے مابین 3 اسٹر یٹیجک معاہدوں پر دسخط

manmohan karzai

manmohan karzai

افغان صدر حامد کرزئی کے نئی دہلی کے دورے کے موقع پر بھارت اورافغانستان کے مابین تین اسٹرے ٹیجک معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
نئی دہلی میں افغان صدر حامد کرزئی نے بھارتی وزیراعظم من موہن کے ساتھ تین اسٹریٹیجک معاہدوں پر دستخط کئے ۔اس موقع پر افغان صدر کرزئی نے کہا کہ افغانستان بھارت سے قریبی تعلقات چاہتا ہے۔بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نیاس موقع پر عندیہ دیا کہ معاہدوں سے سیاسی معاملات میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھے گا۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان تعاون ایک کھلی کتاب ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت اور افغانستان متحد ہیں ۔