پاکستان اور بھارت کے مابین مستحکم ہوتے تعلقات کے نتیجے میں رواں سال بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات تجارت شروع ہوجائے گی۔ بھارتی حکام کا کہناہے کہ لاہور اور امرتسر کے درمیان ہائی وولٹیج لنک قائم کرکے پانچ سو میگا واٹ بجلی مارکیٹ ریٹ پر فراہم کی جائے گی جس سے پاکستان میں جاری بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس حوالے سے وزارت دفاع کی کلیرنس کے بعد معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی امور پر مذاکرات جنوری کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوں گے۔ان مذاکرات میں بھارت کی بھٹنڈہ ریفائنری سے دوسو کلو میٹر پائپ لائن بچھاکر ڈیزل بھی درآمد کرنے بھی غور ہوگا۔ بھارت کے وزیر صنعت و تجارت آنند شرما آئندہ مہینے کے وسط میں پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔