بھارت : پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے حامی ہیں، بی جے پی

BJP

BJP

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی حزب اختلاف کی پارٹی بی جے پی نے کہاہے کہ پاکستان سے بہتر تعلقات کے حامی ہیں۔روابط کی بحالی کیلئے پاکستان کو حافظ سیعد سمیت ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو بھارت کے حوالے کرناہوگا۔بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان شاہنواز حسنین نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پاکستان کو بھارت سے تعلقات کی بہتری کیلئے دہشتگردی کے خطرات کو ختم کرنا ہوگا۔ جس میں ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے سوا دیگر مطلوبہ افراد کی حوالگی بھی شامل ہے۔

صدر زرداری کے دورے کے متعلق بی جے پی ترجمان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان سے تعلقات کی بہتری کو دہشتگردی کے خطرات ختم کرنے سے مشروط کیا۔ ایک سوال پر حسنین نے کہاکہ سربجیت کو رہا کرنے سے پاکستان سے تعلقات مزید بہتر ہونگے۔