بھارت (جیوڈیسک) بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور گھریلو استعمال کی گیس پر سبسڈی کم کرنے کے خلاف اپوزیشن کی اپیل پر ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔ہڑتال کے باعث معمول کی زندگی معطل ہے۔ تمام کاروباری مراکزبند ہیں اورریل اور روڈ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر اور تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ بھارتی حکومت نیگزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کے علاوہ ہر خاندان کو سال میں سبسڈی والے صرف چھ گیس سلینڈروں کی حد مقرر کر دی ہے۔