نئی دہلی: (جیو ڈیسک) بھارت نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا تجربہ کیا ہے، پندرہ روز میں اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم کا یہ پانچواں تجربہ ہے ،سینئر دفاعی حکام کے مطابق اینٹی ائیر کرافٹ میزائل 25 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 60 کلوگرام تک جنگی سازوسامان لے جاسکتا ہے۔انٹی گریٹڈٹیسٹ رینج کے کمپلیکس تھری سے اس کو لانچ کیا گیا۔دفاع ماہرین آکاش میزائل سسٹم کو امریکا کے MIM-104 پیٹرائیٹ میزائل سسٹم سے موازنہ کررہے ہیں۔