بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ایک سو ستائیس رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
نہرو کرکٹ اسٹیڈیم کوچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ مقررہ اوورز میں ٹیم بھارت نے چھ وکٹوں پر دو سو پچاسی رنز بنائے۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی باہتر اور روندرا جڈیجا اکسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
اسٹیون فن اور ڈرنبیک نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ ہدف کا تعاقب کر تے ہوئے انگلینڈ ٹیم شروع سے مشکلات کا شکار نظر آئی اور کوئی بھی بیٹسمن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔
کیون پیٹرسن بیالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بھنیشور کمار اور ایشون نے تین تین اور روندرا جڈیجا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آل راونڈ کارکردگی پر روندرا جڈیجا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا تیسرا میچ انیس جنوری کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔