بھارت (جیوڈیسک) بھارت نے جنگی جنون برقرار رکھتے ہوئے ایک اور جوہری میزائل کا تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جوہری صلاحیت کے حامل دھن شن بلاسٹک میزائل کے تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا گیا ہے۔
ڈی آر ڈی او کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھن شن میزائل کو بحر بنگال میں ایک نیوی جہاز سے فائر کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچا۔ میزائل 350 کلومیٹر تک ایٹمی وار ہیڈز کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کا گزشتہ دو دنوں میں یہ مسلسل دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ ایک روز قبل پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ کیا گیا تھا۔