نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت نے سپر سونک کروز میزائل براہموس کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے۔بھارت نے 290 کلومیٹر تک مار کرنے والے بحری میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
براہموس ایرو سپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سویتھا نو پلائی نے بتایا ہے کہ سپر سونک کروز میزائل براہموس کا تجربہ بحر بنگال میں بحری جہاز سے کیا گیا اور میزائل کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف تک پہنچ گیا۔
یہ میزائل 290 کلومیٹر تک دشمن کے ہدف کو تلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کامیاب تجربے پر نیوی کمانڈر اور براہموس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل تجربے سے ہماری بحری اور دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے۔