نئی دہلی : بھارت میں نئی دلی پولیس نے کرپشن کے خلاف مہم چلانے والے سماجی کارکن اناہزارے کو50ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نئی دلی پولیس نے انا ہزارے کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے کارکنوں ہمراہ گھر سے کرپشن کے خلاف مہم شرکت کیلئے راج گاٹ، جارہے تھے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے اناہزارے کے 50 کارکنوں کو بھی حراست میں لیا ہے جبکہ اناہزارے کے گھر پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مہم میں حصہ لینے والے سول سوسائٹی کے رکن کرن بیدی کو بھی ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔انا ہزارے نے بھارت میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خلاف آج سے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔