وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ بھارت کو افغانستان تک راہ داری دینے کا معاملہ آئندہ ماہ دہلی میں مذاکرات میں طے کیا جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں قالینوں کی نمائش کے موقع پر گفتگو میں کہی۔ مخدوم مین فہیم کا کہنا تھا کہ دہلی میں سیکرٹری سطح کے مذاکرات میں پاک بھارت تجارتی حجم کو آئندہ تین سال میں دو ارب ڈالر سے بڑھا کر چھ ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی بات ہو گی۔ یورپی منڈی تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو بھارت ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں ویٹو نہیں کریگا جو ایک بہت اہم پیش رفت ہے۔