بھارت میں امریکی قونصل جنرل ڈین آر تھامسن نے کہاہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے نئی دہلی کو پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر کرنا ہونگے۔ بھارتی ریاست تریپورہ کے شہر اگرتلہ کے دورے کے دوران امریکی قونصل جنرل ڈین آر تھامسن نے کہاکہ امریکا بھارت اور اس کے پڑوسی ممالک میں تعلقات کی بہتری چاہتاہے۔ اور اس کیلئے ترغیب دیتا رہیگا۔ تھامسن کا کہنا تھا تعلقات کی بہتری سے نہ صرف معیشت بہتر ہوگی بلکہ خطے کے عوام بھی خوش ہوں گے۔