بھارت (جیوڈیسک)بھارت کی سات ریاستوں میں فنی خرابی کے باعث گزشتہ کئی گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ، پنجاب ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، اتر پردیش، مقبوضہ جموں و کشمیر اور راجستھان میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔
بجلی کی بندش سے ریلوے نظام متاثر ہونے سے لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دہلی میں میٹرو سروس بھی بند ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور کرنے کیلئے کام جاری ہے اور چند گھنٹوں میں بڑے حصے کی بجلی بحال کر دی جائے گی۔