بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے متنازعہ وزیر اعلی نریندر مودی نے چوتھی بار اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نریندر مودی مسلسل تین بار گجرات کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ گجرات کے شہر احمد آباد میں تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ گورنر کمالا بینیوال نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں سشما سوراج، ایل کے ایڈوانی سمیت بجی جے پی کی اعلی قیادت نے شرکت کی۔
گزشتہ ماہ ہوئے ریاستی انتخابات میں انکی جماعت بی جے پی نے ایک سو بیاسی میں سے ایک سو پندرہ نشستیں جیتی تھیں۔