بھمبر کی خبریں 02.09.2013

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاوارث ،مشینیں خراب ،مریض خجل خوار کمیشن مافیا متحرک پرائیویٹ لیبارٹریوں کی چاندی عوام علاقہ کا ہسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لیں
بھمبر(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لاوارث ،مشینیں خراب ،مریض خجل خوار کمیشن مافیا متحرک پرائیویٹ لیبارٹریوں کی چاندی عوام علاقہ کا ہسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لیں عوام علاقہ کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لاوارث ہو گیا ہسپتال میں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈینٹل مشین عرصہ دراز سے خراب ہے جس کے باعث مریض دانت نکلوانے کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں اور ڈاکٹر کے کاغذی نسخہ پر علاج کروانے پر مجبور ہیںجبکہ ہستپال میں الٹراساؤنڈ کے شعبہ کے دروازوں پر تالے پڑے ہیں جسکی وجہ سے دور درازسے آنے والی خواتین الٹراساؤنڈ کی سہولتوں سے بھی محروم ہو گئی ہیں ایکسرے کرانے سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ متعدد ڈاکٹرز اور ہسپتال میں قائم لیبارٹری کے اسسٹنٹ ایکسرے ،بلڈ ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ کیلئے مریضوں کو شہر میں قائم پرائیویٹ لیبارٹریوں پر بھیج کر لوگوں کی جیبیں خالی کروارہے ہیں جبکہ ہسپتال میں کروڑوں کی مشینری کے خراب ہونے سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور مریضوں کو کسی بھی قسم کی سہولتیں نہیں دی جارہی ہیں اور ہسپتال کے تمام کمروں میں پرائیویٹ لیبارٹریوں کے نمبرز آویزاں ہیں جو ہسپتال عملہ سے ملکر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ہسپتال میں نہ تو کوئی ادویات ہیں اور نہ ہی صفائی ستھرائی کا کوئی نظام ہے شہریوں اور عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی خستہ حالی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ انتہائی باصلاحیت اور فرض شناس انتظامی آفیسر ہے بھمبر کے اندر بجلی ،لوڈ شیڈنگ اور ریکوری کے نظام کو انتہائی احسن انداز سے چلا رہے تھے
بھمبر(جی پی آئی)ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ انتہائی باصلاحیت اور فرض شناس انتظامی آفیسر ہے بھمبر کے اندر بجلی ،لوڈ شیڈنگ اور ریکوری کے نظام کو انتہائی احسن انداز سے چلا رہے تھے حکمرانوں کو انکی ایمانداری اور فرض شناسی پسند نہ آئی اور انکا بھمبر سے انتقامی طور پر تبادلہ کردیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ چوہدری احسان اللہ جیسے ایماندار اور فرض شناس آفیسر کو فی الفور بھمبر واپس کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق (ر) ڈی ایس پی چوہدری اکرم حسین ،ٹرانسپورٹر راہنما چوہدری محمد عارف عرف کاکا ،پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ غفار احمد گوگا نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھمبر کے اندر ایماندار ،فرض شناس اور ذامہ دار آفیسر ان کی پہلے سے شدید کمی ہے اگر کسی محکمہ میں کوئی اچھا آفیسر آ جاتا ہے تو بھمبر کے سیاستدانوں کو اس کی ایمانداری اور فرض شناسی پسند نہیں آتی ہے جسکی وجہ سے انکو یہاں سے تبدیل کر دیا جاتا ہے ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ کو بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے اور اس کو انتقامی طور پر بھمبر سے تبدیل کیا گیا ہے ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انکا تبادلہ واپس کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر شہر بالخصوص اور حلقہ ایل اے 7بالعموم کی نام نہاد سیاست روپوش ہو چکی ہے
بھمبر(جی پی آئی) بھمبر شہر بالخصوص اور حلقہ ایل اے 7بالعموم کی نام نہاد سیاست روپوش ہو چکی ہے عوام علاقہ سرکاری ملازمین اور آفیسران کے رحم وکرم پر زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں عوام علاقہ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ اور حلقہ ایل اے 7بھمبر کے عوامی ترجمان انجینئر خالد پرویز بٹ نے موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبر، گورنمنٹ گرلز کالج بھمبر اور حلقہ میں موجود سرکاری سکولز کی حالت زار دیدنی ہے کروڑوں روپے تنخواہوں پر خرچ ہو رہے ہیںاور ملازمین ڈان کا روپ دھار چکے ہیں پرائیویٹ شعبہ کو پوری پلاننگ کیساتھ پروموٹ کیا جارہا ہے وہ لوگ جو بظاہر درددل رکھتے ہیں اور درپردہ وہ بھی عوام کو ہی لوٹ رہے ہیں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس جوجاری ہیں وہ ہائی وے بلڈنگ یا پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے زیر نگرانی ہورہے ہیں بری طرح کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں موجودہ حکومت آزادکشمیر نے پورے ریاستی ڈھانچے کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے وزراء اور بیوروکریسی ملکر قومی خزانے کو دن رات لوٹ رہے ہیں پوری ریاست میں میرٹ کا جنازہ نکال کر رکھ دیا گیا ہے انصاف پولیس کے مرہون منت ہے جو چاہے پولیس کرے عدالت نے عدالت نے انصاف پولیس کیطرف سے پیش کیے جانے والے ڈاکومنٹس پر کرنا ہے جبکہ پولیس سیاسی ہو چکی ہے اور بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں کرتی اس لیے انصاف کاملنا قانون کی بالا دستی ممکن ہی نہیں رہی رہی سہی کسر مہنگائی اور بے روزگاری نے نکال دی ہے برحال اس وقت پوری ریاستی اسمبلی خواہ حکومت پر براجمان لوگ ہوں یا اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ممبران اسمبلی سب کی کارکردگی عوام انتہائی مایوسی کا شکار ہے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہو ہ ان لوگوں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔