بھمبر اور گرد ونواح میں طوفانی بارش نالوں میں شدید طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ
Posted on August 25, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر اور گرد ونواح میں طوفانی بارش نالوں میں شدید طغیانی لینڈ سلائیڈنگ سے میرپور بھمبر روڈ اور سماہنی بھمبر روڈ بند محکمہ شاہرات اور بلدیہ کیطرف سے سڑکیں کھلوانے کیلئے مشینری حرکت میں نہ آسکی عوام علاقہ کا محکمہ شاہرا ت اور بلدیہ بھمبر کیخلاف شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز علی الصبح بھمبر اور گرد ونواح میں موسلادھار بارس شروع ہو گئی جو تقریباً 3گھنٹے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہی شدید بارش سے ندی نالوں میں تغیانی آگئی جس کے باعث متعدد علاقوں کا رابطہ بھمبر شہر سے منقطع ہو گیا جبکہ نالہ بھمبر میں آنے والی شدید طغیانی سے رنگ روڈ کا ایک بڑا حصہ پانی کی نظر ہو گیا۔
جس سے بھمبر سماہنی بائی پاس روڈ پر اور بھمبر میرپور روڈ رشید ٹاؤن کے قریب پہاڑی کا ملبہ سڑک پر آجانے سے جبکہ بھمبر سماہنی روڈ متعدد جگہوں سے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہی جبکہ بلدیہ حدود کے اندر حاجی یوسف لنک روڈ لوئر سیرلہ پر قریبی نالے کا پانی آجانے سے روڈ مکمل بندہو گئی ۔
جس کے باعث اہل علاقہ اور سکول کے بچے گھروں سے باہر نہ نکل سکے جبکہ دفاتر اور سکولوں میں جانے والے بھی شدید متاثر ہو گئے بلدیہ حدود کے اندر رشید ٹاؤن اور لوئر سیرلہ میں روڈ ز بند ہوجانے پر بلدیہ بھمبر اور محکمہ شاہرات کیطرف سے روڈ کھلوانے کیلئے کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی جس پر اہل علاقہ نے بلدیہ بھمبر اور محکمہ شاہرات کے رویوں کیخلاف شیدید احتجاج کیا ۔