بھمبر : ایک بہترین استاد ہی بہترین معاشرے کی تشکیل میں معاون ہو سکتا ہے۔چوہدری محمد اشرف
Posted on January 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایک بہترین استاد ہی بہترین معاشرے کی تشکیل میں معاون ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ چوہدری محمد اشرف نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مغلورہ میں مدرس فضل حسین آف دھندڑ خورد کی سروس مکمل ہونے پر الوداعی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب میں نوجوان سیاسی و سماجی و مرکزی راہنما انجمن تاجران ضلع بھمبر چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے خصوصی شرکت کی جن مہمان خصوصی مغلورہ ہائی سکول پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا تقریب کی صدارت صدر معلم ہائی سکول مغلورہ ڈاکٹر فیض الوحید نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ خادم حسین نے ادا کیے۔
تقریب میں سابق صدر معلم چوہدری نذیر احمد ،سابق کنٹرولر امتحانات راجہ عبدالرحمان ،صدر معلم ہائی سکول جنڈی چونترہ عبدالستار ،سابق صدر معلم چوہدری عبدالمجید قادری ،اللہ دتہ نے خصوصی شرکت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری محمد اشرف نے ریٹائرڈ ہونے والے مدرس چوہدری فضل حسین کی سکول کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
انکی 28سال مسلسل اس ادارہ ہذا میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء کی تعلیم جیسی نعمت سے آراستہ کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابائے اساتذہ چوہدری محمد انور موہڑوی نے مدرس فضل حسین کی تعلیمی میدان میں خدمات کو جملہ سٹاف ادارہ ہذا اور عوام علاقہ کیطرف سے بے حد سراہا گیا اور انکی اپنے پیشے سے کمٹمنٹ کا خصوصی ذکر کیا ریٹائرڈ ہونے والے مدرس چوہدری فضل حسین نے تمام اساتذہ اور عوام علاقہ کیطرف سے انکے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کرنے اور عرصہ تعیناتی کے دوران تمام سٹاف کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا آخر میں صدر معلم ادارہ ہذا ڈاکٹر فیض الوحید نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد اکیا اس تقریب میں مدرس مختار احمدمرزا،ایس ایس ٹی چوہدری جاوید اختر ،مدرس خالد محمود،مدرس پرویز اختر ،مدرس ارشد محمود ،مدرس عارف حسین ،مدرس چوہدری محمداعظم ،مرزانعیم اور مدرس فاروق احمد نے بھی شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com