بھمبر خود ساختہ اور نام نہاد راجپوت فاؤنڈیشن سے راجپوت برادری کا کو ئی تعلق نہیں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر خود ساختہ اور نام نہاد راجپوت فاؤنڈیشن سے راجپوت برادری کا کو ئی تعلق نہیں کچھ لوگ برادری کا نام استعمال کر کے ذاتی مفادات اور مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں ان خیالات کااظہار راجہ فہیم اختر آف بڑھنگ ،راجہ شوکت علی مغلورہ ، راجہ عطاء المنعم بھمبر سٹی ، سابق کونسلر راجہ علی شان بڑھنگ ،چیئرمین راجہ اختر سنگڑھ ،راجہ محمد اعظم بڑھنگ ،راجہ محمدآصف سیرلہ ،راجہ مسعود اسلم پوٹھی ، راجہ نعیم گل ، راجہ انصر علی ارنڈیام نے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ راجپوت فاؤنڈیشن کے قیام کیلئے نہ تو برادری سطح پر کوئی پروگرام یا میٹنگ ہو ئی اور نہ ہی برادری نے متفقہ طور پر کوئی فاؤنڈیشن کے قیام کی کوئی منطوری دی ہے کچھ خود ساختہ اور نام نہاد لوگوں نے راجپوت فاؤنڈیشن بنائی ہے جس کا راجپوت برادری سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے چند لوگ اپنے ذاتی مقاصد اور مفادات کیلئے برادری کا نام استعمال کرر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ راجپوت برادری کا اس فاؤنڈیشن سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی ہم کسی کو ذاتی مفادات کیلئے برادری کا نام استعمال کرنے کی اجازت دیں گے ۔