بھمبر میں سڑکوں کی معیاری تعمیر پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:چوہدری محمد حنیف
Posted on April 24, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : ضلع بھمبر میں سڑکوں کی معیاری تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام کام محکمانہ معیار کیمطابق یقینی بناؤں گا منصوبہ جات کی منظوری حکومت اور حکام بالا کی صوابدید ہے سڑکوں کے ٹینڈرز کو مکمل شفاف رکھا جائیگا ایم ایل اے حلقہ بھمبر کی جانب سے ری کنڈشننگ کیلئے سڑکوں کے متعلقہ تمام کاروائی حکام بالا کو ارسال کر چکے ہیں انکی منظوری حکومت اور حکام بالا کی صوابدید ہے حکام بالا کی طرف سے جوبھی ہدایات موصول ہونگی ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے میڈیا معیاری سڑکوں کی تعمیر کیلئے راہنمائی کرے ان خیالات کااظہار ایکسین شاہرات بھمبر ڈویژن چوہدری محمد حنیف نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فارو قکی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کام کو محکمانہ تعمیر ات کیمطابق کروانا میری ذمہ داری ہے تمام میٹیریلز کے سیمپل ٹیسٹنگ کیلئے ٹیکسلا لیبارٹری میں بھیج دیئے ہیں اور انکی رپورٹ کیمطابق ہی کنٹریکٹرز میٹیریل استعمال کے پابند ہیں غیر معیاری میٹیریل استعمال کرنے کی قطعی اجازت نہیں دوں گا صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری طارق فارو قایم ایل اے حلقہ نے ری کنڈیشننگ کیلئے جن سڑکوں کی نشاندہی کی تھی میرے دفتر نے اس پر تما م کاروائی کر کے منظوری کیلئے اعلیٰ حکام کو ارسال کر دی ہوئی ہے حکومت اور اعلیٰ حکام ہی ان کی منظوری دینے کے مجاز ہیں ایکسین آفس بھمبر منظور شدہ سکیموں پر کام کروانے کا پابند ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک سماہنی اور برنالہ کی سڑکوں کی ری کنڈیشننگ کے حوالے سے ٹینڈر ز کی منسوخی یا تاریخ میں تبدیلی کے کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو قانون کیمطابق اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔