بھمبر میں قائم بیکریاں روزہ خوروں کی آماجگاہیں بن گئی
Posted on August 9, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں قائم بیکریاں روزہ خوروں کی آماجگاہیں بن گئی بیکری مالکان روزہ خوروں کیلئے سموسے ،پیزے ،چکن پیس، کباب تیار کر کے دن بھر فروخت کرنے میں مصروف بھمبر کے عوامی اور دینی حلقوں کا بیکری مالکان کیطرف سے روزہ خوروںکو رمضان شریف کا تقدس پامال کرنے کیلئے کھانے پینے کا سامان مہیا کرنے پر شدید احتجاج انتظامیہ نوٹس لے تفصیلات کیمطابق بھمبر شہر میں قائم تین بڑی بیکریوں پر علیٰ الصبح ہی روزہ خوروں کیلئے سموسے ،پیزے ،کباب اور چکن پیس تیار کرکے دن بھر فروخت کیے جاتے ہیں ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مستقل روزہ خور بیکری مالکان کو اضافی پیسوں کا لالچ دیکر دن میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرواتے ہیں بیکری مالکان کے ان رویوں کے باعث رمضان شریف کا تقدس سرعام پامال ہو رہا ہے بھمبر کے عوامی اور دینی حلقوں نے بیکری مالکان کیطرف سے د ن کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء تیار کرکے روزہ خوروں کو فروخت کرنے پر شدیداحتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان شریف کا تقدس پامال کرنے میں ملوث بیکری مالکان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔