بھمبر میں قصاب لاغر جانوروں اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے میں مصروف انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں شہریوں کا احتجاج
Posted on November 30, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )بھمبر میں قصاب لاغر جانوروں اور پانی ملا گوشت فروخت کرنے میں مصروف انتظامیہ نے آنکھیں موند لیں شہریوں کا احتجاج تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں قصاب انتظامیہ کیطرف چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے بلا خوف و خطر بیمار لاغر جانوروں کو ذبح کرکے گوشت سرعام عوام کو فروخت کررہے ہیں۔
قصابوں کیطرف سے گوشت میں پانی ملاکر فروخت کرنے کی شکایت بھی عام ہیں شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قصابوں کے فروخت کیے جانے والے گوشت کے معیار کو چیک کیا جائے اور بیمار جانوروں پانی ملے گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔