بھمبر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے جارہے
Posted on September 17, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھمبر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے جارہے ہیں مسلم کانفرنس 10سال تک پیپلز پارٹی کے کارکنوں کااستحصال کرتی رہی اور اب پیپلز پارٹی کی حکومت بھی استحصال کررہی ہے چوہدری عبدالمجید اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا بدلہ بھمبر کے کارکنا ن سے نہ لیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بھمبر کے چیف آرگنائزر چوہدری شکیل احمد آف مکہال ،سٹی صدر چوہدری سعید خاد م ،سٹی جنرل سیکرٹری چو ہدری طاہر اقبال نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری عبدالمجید کی حکومت بھمبر میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کا استحصال کر رہی ہے۔
ایک سال سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جیالوں کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات درج کیے جارہے ہیں ضلعی انتظامیہ کو پیپلزپارٹی کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے ایس پی بھمبر فریق بنا ہوا ہے چوہدری عبدالمجید اپنی حکومت بچانے کیلئے بھمبر میں نون لیگ کو سپورٹ کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مرکزی وفاقی قیادت بھمبر میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس لے اور چوہدری عبدالمجید کیخلاف کاروائی کرے بصورت دیگر جیالے چوہدری عبدالمجید کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔