بھمبر میں کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار جبکہ نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کا استعمال جاری

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں کالے شیشے اور جعلی نمبر پلیٹوں والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار جبکہ نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کا استعمال جاری ،پولیس ،پریس اور دیگر سرکاری محکموں کی جعلی نمبر پلیٹوں کی آڑمیں جرائم پیشہ افراد سرگرم عمل بھمبر سیکورٹی رسک بن گیا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی پر عوام علاقہ کا تشویش کا اظہار ایس پی بھمبر نوٹس لیں عوامی مطالبہ تفصیلات کیمطابق بھمبر اور اردگرد کے علاقوں میں نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کے استعمال سمیت متعدد لگژری اور عام گاڑیوں میں کالے شیشے کا استعمال عام ہو گیا ہے۔

مشکوک افرادان کالے شیشے والی گاڑیوں میں بلاخوف خطر سرعام گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ با اثر افراد کے عام استعمال کی ذاتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پولیس ،پریس اور کئی سرکاری محکموں کی نمبر پلیٹوں کا استعمال ہو رہا ہے جبکہ بعض جرائم پیشہ افراد بھی جعلی نمبرپلیٹیں لگا کر اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے میں مصروف ہیں۔

جس کے باعث آئے رو ز متعدد وارداتیں رونما ہو رہی ہیں اور پولیس سمیت دیگر قانو ن نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت سے بھمبر میں سیکورٹی رسک بن گئی بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایس پی پولیس بھمبر سے مطالبہ کیا ہے کہ گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعما ل کو روکنے سمیت جعلی نمبر پلیٹیں لگا کر گھومنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔