بھمبر میں 18ستمبر کا واقعہ طارق فاروق کی اشتعال انگیز تقریر SP اور DCکو گالیاں دینے کی وجہ سے پیش آیا
Posted on September 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں 18ستمبر کا واقعہ چوہدری طارق فاروق کی اشتعال انگیز تقریر SPاور DCکو گالیاں دینے کی وجہ سے پیش آیا طارق فارو ق اور اس کے حواری بھمبرمیں غنڈہ گردی اور بد معاشی پھیلانا چاہتے ہیں الیکشن میں پاکستان سے مسلح لشکر لاتے رہے اور اب خود مسلح لشکر لیکر ریاستی اداروں کو فتح کرنا چاہتے تھے جس کو ضلعی انتظامیہ نے ناکام بنادیا حکومتی رٹ بحال رکھنے اور مسلح حملہ آوروں کو ناکام بنانے پر ضلعی انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار سابق پی آر او صدر ریاست راجہ فہیم اختر آف بڑھنگ نے کیا ا نہوں نے کہاکہ چوہدری طارق فارو ق نے ہمیشہ لاشوں اور تھانہ کچہری کی سیاست کی ہے ۔
اب بھی عبدالحمید کی لاش کو کیش کروانے کی کوشش کرر ہے ہیں بھمبرمیں نون لیگ کے کارکن کی موت پر سیاست جبکہ سماہنی میں مسلم لیگ کے 8افراد کے قتل پر مکمل خاموشی مسلم لیگ کے کارکنان اور قیادت کیلئے لمحہ فکریہ ہے موصوف نے گرہون میں تو فاتحہ خوانی تک نہ کی انہوں نے کہاکہ 18ستمبر کو ہونے والا واقعہ کا انتہائی دکھ ہے جس میں انسانی قیمتی جان ضائع ہوئی ہے لیکن اس قتل کا ذمہ دار چوہدری طارق فاروق ہے جس نے کارکنوں کو اشتعال اور DCاور SPکو مارنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی 1996میں ضلعی کچہری میں مسلح لشکر کے قبضہ ،ایس پی شیرازی کے دفتر پر مسلح حملہ اور ایکسین شاہرات کے دفتر پر مسلح ہو کر قبضہ کرنا جیسے واقعات کر چکے ہیں ۔
اس بار بھی وہ ضلعی انتظامیہ کو یر غمال بنا کر حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتے تھے جس کو ضلعی انتظامیہ نے ناکام بنا دیا حکومتی رٹ قائم کرنے اور مسلح حملہ آوروں کو پسپا کرنے والے ضلعی آفیسران کو او ایس ڈی کرنا بھی زیادتی ہے اور واقعہ کی انکوائری ایک پولیس آفیسر سے کروانا بھی زیادتی ہے انہوں نے کہاکہ واقعہ میں پولیس فریق ہے اس لیے اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ اصل حقائق سامنے لا سکیں ۔