بھمبر کی حبریں 22.01.2013
Posted on January 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈپٹی کمشنر بھمبر کے احکامات کی روشنی میں نائب تحصیل دار بھمبر نے وارڈ نمبر 2 میں مقامی افراد کی طرف غیر قانونی دیوار بناکر بند کی گئی گلی کو کھلوادیا
بھمبر (جی پی آئی)ڈپٹی کمشنر بھمبر کے احکامات کی روشنی میں نائب تحصیلدار بھمبر نے وارڈ نمبر 2میں مقامی افراد کی طرف غیر قانونی دیوار بناکر بند کی گئی گلی کو کھلوادیا آبادی میںرہائش پذیر مکینوں کا ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین تفصیلات کیمطابق گزشتہ تقریباً 6ماہ سے محکمہ امور حیوانات کے قریب سے بازار کی طرف جانے والی گلی کو مقامی با اثر افراد نے غیر قانونی دیوار بنا کر بند کر دیا تھا جس سے اہل محلہ کو شدید پریشانی تھی گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بھمبرچوہدری محمد طیب نے نائب تحصیلدار بھمبر راجہ محمد بوٹا خان کو گلی سے دیوار اکھیڑنے کے احکامات صادر فرمائے جنہوں نے بلدیہ مجسٹریٹ کے ہمراہ موقع پر جا کر دیوار کو گرا دیا اہل محلہ نے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ اور نائب تحصیلدار بھمبر راجہ محمد بوٹاخان اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ تمام ذمہ داران نے میرٹ پر فیصلہ کرکے انصاف کو بول بالا کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر(جی پی آئی)کشمیر پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کے پریس سیکرٹری ظفر مغل کی خالہ کی وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر وجمیل کی دعا کی گئی اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،طارق محمود ثاقب ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ملک شوکت حسین ،عزیز الرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر،عاطف اکرم،مرزاندیم اختر،قاضی انصر زمان ،جہانگیر پاشا،چوہدری سلیم ساگر ،ظہور احمد رضا ،فیصل صغیر شمیم،عابد ،زبیر ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز مشاق،راجہ وحید مراد ،مرتضیٰ گیلانی،راجہ حبیب الرحمن،وسیم نذر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ بلا مقابلہ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر منتخب ہو گئے
بھمبر (جی پی آئی)چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ بلا مقابلہ سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبر منتخب ہو گئے تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2013-14مورخہ30جنوری کو منعقد ہو رہے ہیںبار کے تمام پینلز نے چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو سینئر نائب صدر کیلئے منتخب کر لیا چوہدری ضیا ء الرحمن ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے وہ وکلاء کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں بار کے سبھی گروپس میں ہر دلعزیزسمجھے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماسٹر محمد نعیم اور راجہ محمد مبین AEOآف بڑھنگ کی والدہ محترمہ گزشتہ روز وفات پا گئی
بھمبر(جی پی آئی)ماسٹر محمد نعیم اور راجہ محمد مبین AEOآف بڑھنگ کی والدہ محترمہ گزشتہ روز وفات پا گئی مرحومہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں
سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ MSڈاکٹر محمد اقبال ،ڈپٹی MSڈاکٹر آفتاب حسین ،ڈپٹی DEOراجہ محمد اسحاق ،ہیڈ ماسٹر محمد انور ،قریشی،ہیڈ ماسٹرراجہ صابر حسین،صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل،سابق پولیٹیکل سیکرٹری صدرریاست راجہ فہیم اختر ،سابق کونسلر چوہدری محمد حسین ،ناصر شریف بٹ ، چوہدری محمد اشرف پنڈی جہونجہ ،راجہ غلام ربانی سمیت تاجروں،وکلائ،صحافیوں،اساتذہ،سول سوسائٹی ،عوام علاقہ سمیت عزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو نو منتخب سینئر نائب صدر بار ایسوسی ایشن بھمبر کا بار اور بینچ کے اعزاز میں پر تکلف چائے کا اہتمام
بھمبر(جی پی آئی)چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو نو منتخب سینئر نائب صدر بار ایسوسی ایشن بھمبر کا بار اور بینچ کے اعزاز میں پر تکلف چائے کا اہتمام اس تقریب میں ڈسٹرکٹ و سیشن جج سردار اختر حسین ،ڈسٹرکٹ قاضی محمود ،سینئر سول جج چوہدری سجاد شریف ،تحصیل قاضی امانت باگڑی ،ڈسٹرکٹ اٹارنی چوہدری محمدامتیاز تاج ایڈووکیٹ ،سابق صدر بار چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ ،ممبر آزادکشمیر بار کونسل ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری عارف سرفراز ،چوہدری منظور ایڈووکیٹ ،سابق وائس چیئرمین آزادجمو ں وکشمیر بار کونسل راجہ مظہر اقبال ایڈوکیٹ ،سابق صدر بار چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ ،صدر پیپلزپارٹی ضلع بھمبر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ،چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ ،ممبر سینڑل ایگزیکٹو کونسل پی پی چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ ،چوہدری افضل ایڈووکیٹ ،سابق صدر کشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ،چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی بار اور بینچ نے چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر گجرات روڈ باب کشمیر پل پر موٹر سائیکل اور مسافر وین میں خوفناک تصادم 2نوجوان شدید زخمی تشویش ناک حالت میں اسلام آباد ریفر کر دیا
بھمبر (جی پی آئی) بھمبر گجرات روڈ باب کشمیر پل پر موٹر سائیکل اور مسافر وین میں خوفناک تصادم 2نوجوان شدید زخمی تشویش ناک حالت میں اسلام آباد ریفر کر دیا گیا تفصیلات کیمطابق بڑھنگ بھمبرکے رہائشی دو نوجوان ریحان ولد حاجی محمد سفیان اور شکیل ولد ماسٹر محمد نعیم اپنے موٹر سائیکل نمبری GTK7321پر بڑھنگ سے بھمبر کی طرف آرہے تھے کہ باب کشمیر پل پر ہائی ایس وین نمبری P8459سے ٹکرا گئے جس سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسلام آباد ریفر کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے سی بھمبر کا اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ
بھمبر (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بھمبر کا پولیس نفری کے ہمراہ مختلف بازاروںکی چیکنگ زائد قیمت اور ریٹ لسٹ کے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم احمد جنجوعہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار بھمبر چوہدری محمد منیر نے پولیس کی نفری کے ہمراہ مختلف بازاروں کی چیکنگ کی ریٹ لسٹ سے زائد قیمت وصول کرنے اور غیر میعاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے کیے اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام دوکاندار حضرات گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی ریٹ لسٹ کیمطابق اشیاء خوردونوش فروخت کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کیخلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔