بھمبر کی خبریں 16-1-2013
Posted on January 16, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
پولیس تھانہ بھمبر کی کاروائی بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ بمعہ کارتوس برآمد
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پولیس تھانہ بھمبر کی کاروائی بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ بمعہ کارتوس برآمد ملزم گرفتار عوام علاقہ کا پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار تفصیلات کیمطابق ایس ایس پی بھمبر سردار الیاس خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سردار نسیم محمود خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی سردار طارق محمود نے نفری کے ہمراہ گزشتہ رات رنگ روڈ پر واقع ڈیرے پر چھاپہ مار کرمنشیات فروش فیصل ندیم عرف دیما کو گرفتار کرکے 100گرام گردہ ،چرس اور بارہ بور آٹو میٹک گن بمعہ کارتوس برآمد کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے پولیس کی کاروائی پر اطمینان کااظہار کیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شوکت حسین بھٹی کے بہنوئی طارق حسین بھٹی گزشہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن بھمبر سٹی کے راہنما شوکت حسین بھٹی کے بہنوئی طارق حسین بھٹی گزشہ روز حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کونماز جنازہ کے بعد آہوں اور سسکیوں میں تحصیل والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ ممتاز عالم دین پروفیسر محمد امین الدین نے پڑھائی نماز جنازہ میں پرنسپل (ر) رشید احمد قاسمی ،سابق چیئرمین بلدیہ مرزامحمد اجمل جرال ،صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل ،سابق چیئرمین بنڈالہ راجہ محمد انور خان،سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری محمداسحاق ،سابق چیئرمین ضلع زکوة وعشر چوہدری فضل الرحمن ،سابق کونسلر بلدیہ چوہدری خادم حسین ،چوہدری تصدق حسین ٹیپو،حاجی غلام مصطفی ،پیپلزپارٹی کے راہنما چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی ،رینج آفیسر راجہ منیر احمد ،ضلعی صدر دفاریسٹرفاریسٹ ایسوسی ایشن راجہ ناصر مقصود ،راجہ شاہد انورخان ،مسلم کانفرنس کے راہنما شیخ محمد صادق ،سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار عامر رسول بٹ ،سابق صدر کشمیر پریس کلب طارق محمودثاقب،ناصر شریف بٹ ،سعید احمد بٹ ،محمد شریف بٹ،چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ سمیت تاجروں ،وکلاء ،صحافیوں ،سول سوسائٹی اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر پاکستان کے زیر کنٹرول ہے اس لیے پاکستان کے سیاسی حالات آزادکشمیر کے عوام کو بھی متاثر کرتے ہیں ، خالد پرویز بٹ
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر پاکستان کے زیر کنٹرول ہے اس لیے پاکستان کے سیاسی حالات آزادکشمیر کے عوام کوبھی متاثر کرتے ہیں اگر اسلام آباد میں اچھی حکومت قائم ہو گی تو آزادکشمیر میں بھی اچگھی حکومت قائم ہو گی پاکستان میں موجودہ جاری صورتحال کے بارے میں ہمیں بھی غور و فکر کرنی چاہیے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاآج اسلام آباد میں ہزاروں کی تعداد میں بچے ،خواتین اورمرد سیاسی اصلاحات کیلئے طاہر القادری کی زیر قیادت چار دن سے ڈیرے لگائے بیٹھے ہیں اور جو باتیں طاہر القادری پاکستانی سیاسی لیڈر شپ کے بارے میں کہہ رہے ہیں وہ بھی صداقت پر مبنی ہیں اختلاف طریقہ کار پر ہے اسکا حل بھی پاکستان ہی کے محب وطن لوگ نکال سکتے ہیں آج ہر ایم این اے ،ایم پی اے اور آذادکشمیر کے ایم ایل اے نے تبادلے ،ترقیاںاپنے کنٹرول میں رکھی ہوئی ہیں تعلیم بھی ان ہی لوگوں نے اغواء کر رکھا ہے شہروں کے اندر کسی حدتک عوام آزادانہ ووٹ ڈال سکتے ہیں لیکن دیہاتوں میں لوگوں کی آزادی سے ووٹ دینے کا بھی حق حاصل نہیں ہے تھانوں میں لوگوں کو رسوا کرایا جاتا ہے قانون ان کے گھر کی لونڈی ہے انہوں نے کہاکہ روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے کبھی اسلامی نظام کی آڑ میں عوام کو بچایا جاتا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام ان چوروں ،لٹیروں ،غاصبوںکو نشان عبرت بنانے کیلئے میدان عمل میں نکل آئیں کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ لوگ پھر ایک دفعہ عوام کو دھوکہ دیکر آئندہ پانچ سال کیلئے دوبارہ نام نہاد عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں جس ملک میں عوام کو آزادانہ ،منصفانہ ووٹ دینے کا حق ہی حاصل نہیں ہے وہاں پھر آئندہ بھی ہی کرپٹ لوگ برسرقتدار آجائیں گے آج وقت ہے کہ ملک میں اصلاحات لائی جا سکتی ہیں نواز شریف ،بے نظیر،آصف زرداری ،اسفند یار ولی ،مولانا فضل الرحمن،چوہدری برادران اور بڑے بڑے جاگیر دار پچھلے کئی عرصوں سے حکومت کرتے آرہے ہیں بلا شبہ وہ حکومتیں آئینی اور جمہوری حکومتیں ہی تھیں اسی طرح ضیا ء الحق ،مشرف کا مارشل لاء بھی عوام کی تقدیر نہ بدل سکا کیونکہ انہوں نے بھی پاکستان کے وڈیروں کیساتھ ملکر عوام کا خوب استحصال کیا اورآج ان سب لوگوں کا بھی یہ کیا دھرہ ہے کہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے اورملک قرضے کے بوجھ تلے دبا ہو اہے میرٹ ،انصاف ،قانون سب کچھ ان ہی کرپٹ لوگوں کے کنٹرول میں ہے اس لیے آئین جمہوریت کے تابعہ پانچ سال پورے کر لینے سے کیا موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں جو مزید یہی نظام ہمارے اوپر دوبارہ مسلط ہونے سے عوام خوشحال ہو جائیں گے اس لیے نادیدہ قوتیں جو اس وطن اور اس میں رہنے والے لوگوں کیلئے ان کے بہترین مستقبل کیلئے کوئی لائحہ عمل اختیار کرسکتے ہیں تو قوم ان احسان مند ہو گی ورنہ آج عام طبقہ ملک سے وفادار نظر نہیں آرہا ہے بلکہ وہ عوام دشمن قوتوں کے ہاتھوں کھیلتا ہوا نظرآرہا ہے اس کے بچے بیوی بہن بھائی کا مقدر بھوک ،افلاس،بیروزگاری ہے اور انہیں علاج و معالجہ اور صحت کی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں اور تھانہ کچہری بھی ان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے تو ایسے میں سب سے بہترین ہتھیار دہشت گردی بچتا ہے جو وہ غیر ملکی قوتوں کا آلہ کار بن کر کرنے پر مجبور ہیں بہرحال اب وقت آگیا ہے کہ تمام محب وطن قوتیں ملکر اس ملک کے شاندار مستقبل کیلئے فیصلے کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کا ایک اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کا ایک اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ منعقد ہوا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے سرانجام دیئے اجلاس میں وکلاء کیلئے رہائشی کالونی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اور بار روم کے فرنیچر کیلئے رقم مبلغ 5لاکھ اور لائبریری کے قیام کیلئے دس لاکھ روپے کی خطیر گرانٹ جاری کرنے پر وزیر اعظم آذادکشمیر چوہدری عبدالمجید،وزیر حکومت چوہدری پرویز اشرف،وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کا شکریہ ادا کیا گیااجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کلے ذریعے بار ممبران نے چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ کو سپریم کورٹ بار کا سیکرٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دی اجلاس میں چوہدری عارف سرفراز ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ،چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ،جاوید صادق جرال ایڈووکیٹ،چوہدری سجاد الحق ایڈووکیٹ،چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ،جمیل کامران ایڈووکیٹ،چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ،چوہدری محمد افضل ایڈووکیٹ،خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ،مرزا مظہر اقبال ایڈووکیٹ،ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ،راجہ اسد ایڈووکیٹ،عبدالرؤف کٹوچ ایڈووکیٹ،چوہدری منظور حسین ایڈووکیٹ،خواجہ محمد امین ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھمبر نو سر بازمافیا کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ، غلام غوث چوہدری
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز میں میرٹ سنیارٹی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی محکمانہ قواعد پر عملدرآمد کرنے سے تعلیمی انتظامیہ بے کس بالخصوص ضلع بھمبر نو سر بازمافیا کے ہاتھوں یرغمال بن گیا ۔تعلیمی انتظامیہ لمبی تان کر سوگئی ۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے زیر صدارت آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے نمائندہ اجلاس سے ضلعی چیئر مین الیکشن کمیٹی غلام غوث چوہدری نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی انتظامیہ کی بے حسی سے اساتذہ آزاد کشمیر کے مسائل الجھ کر رہ گئے ہیں ۔میرٹ کی حفاظت جن ذمے تھی انہوں نے آنکھیں بند کر لی ہیں ۔اندھیر نگری اور چوکھٹ راج کا منظر دکھائی دے رہا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز ریاست میں موجود نہیں مقدس ادارہ کو میرٹ کا قتل کر کے بدنام کیا جارہا ہے وزیر اعظم اور وزیر تعلیم سکولز ضلع بھمبر میں اساتذہ کے حقوق پر ڈاکہ زنی کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر اساتذہ ضلع بھمبر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بھمبر مختار علی بٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، طارق پرویز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بھمبر مختار علی بٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے ملازمین ضلع بھمبر کو بالعموم اور اساتذہ ضلع بھمبر کے بالخصوص معاملات کو بروقت حل کرکے ضلع بھمبر کے جملہ ملازمین کے دل جیت لیے ہیں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیس بھمبر انکی زیر قیادت ملازمین کے جملہ مالی معاملات احسن انداز سے حل کریا ہے اس پر ہم اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایک فرض شناس اور محنتی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ضلع بھمبرمیں تعینات کرنے پر ان کے مشکور ہین ان خیالات کااظہار دویژنل جنرل سیکرٹری آزادکشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن میرپور ڈویژن راجہ طارق پرویز نے اساتذہ ضلع بھمبر کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے دوران ہائی سکول بڑھنگ میں کیا اجلاس سے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد انور موہڑوی،راجہ جاوید اختر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رینٹل پاور سکینڈل میں سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ، چوہدری ابرار الحق
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)رینٹل پاور سکینڈل میں سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے فیصلے سے قانون اور میرٹ کا بول بالا ہو اہے فیصلہ پاکستان کے اندر کرپشن کے خاتمے کا باعث بنے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 18کروڑ عوام سپریم کورٹ کیساتھ کھڑے ہیں سپریم کورٹ نے رینٹل پاور کیس سکینڈل میں میرٹ کے اوپر جو فیصلہ دیا ہے پاکستان کے 18کروڑ عوام نے اس فیصلہ کو سراہاہے انہوں نے کہاکہ اس طرح کے میرٹ کے اوپر فیصلے آنے سے پاکستان کے اندر کرپشن کے خاتمے کا بنیں گے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہیں کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن پاکستان کے 18کروڑ جمہوریت پسند عوام ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ میاں نواز شریف کو اقتدار میں لایا جائے تاکہ پاکستان کے اندر ایک محب وطن اور مخلص حکومت بنائی جائے جو پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسکاؤنٹ کار آفر کمیٹی کی دسویں قرعہ اندازی ماسٹر غلام رسول کی کار نکل آئی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسکاؤنٹ کار آفر کمیٹی کی دسویں قرعہ اندازی ماسٹر غلام رسول کی کار نکل آئی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے کار کی چابی دی تفصیلات کیمطابق ڈسکاؤنٹ کار آفر کمیٹی کی گزشتہ روز ڈسکاؤنٹ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ پر قرعہ اندازی ہوئی قرعہ اندازی میں جیولرز ایسوسی ایشن کے راہنما ماسٹر غلام رسول کی کار نکل آئی جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے خوش نصیب کو کار کی چابی دی اس موقع پر تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔