بھمبر کی خبریں 2-2-2013
Posted on February 2, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
پیپلز پارٹی کے راہنماء چوہدری محمد رزاق کیساتھ حکومتی بدمعاشی بند کی جائے ، چوہدری سعید خادم
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کے راہنماء چوہدری محمد رزاق کیساتھ حکومتی بدمعاشی بند کی جائے موصوف کیخلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں ایس ایچ او تھانہ چوکی شاہ سے شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرے سرکاری ملازم عوام کے خادم بنیں اگر انہیں سیاست کازیادہ شوق ہے تو نوکری سے استعفیٰ دیکر سیاسی میدان میں آئے آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سٹی بھمبر کے صدر چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے راہنما عمر ریاض ساگر نے کیا انہوں نے کہا کہ چوکی تھانہ کے متنازعہ ایس ایچ او کی وجہ سے پہلے بھی سماہنی کے حالات خراب ہو ئے اور موصوف اب بھی سماہنی کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں چوکی تھانہ کا SHO شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کر رہاہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے چوہدری محمد رزاق اور ان کے ساتھیوں کیخلاف جعلی ،جھوٹے اور من گھڑت مقدمات برداشت نہیں کرینگے حلقہ سماہنی میں حکومتی مشینری کے زور پر چوہدری محمد رزاق کو دبایا نہیں جا سکتا اگر حکومت نے چوہدری محمد رزاق کیساتھ حکومتی بد معاشی بند نہ کی تو ہم وزراء حکومت کا بھمبرمیں داخلہ بند کر دینگے پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنا حق لینا اور اپنے حقوق کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ امور حیوانات کے زیر اہتمام مرغیوں کی تقسیم منصفانہ اور میرٹ پر ہوئی ہے ، ترجمان محکمہ امور حیوانات
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ امور حیوانات کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ امور حیوانات کے زیر اہتمام مرغیوں کی تقسیم منصفانہ اور میرٹ پر ہوئی ہے زکوة فنڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مدد لینے والوں کو اس پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا تھا اس پروگرام کے تحت ایسے غریب ، نادار ، یتیم ، بیوہ اور مستحق افراد کو شامل کیا گیا تھا جس کو دوسرے ادارے مدد نہیں مل رہی انہوں نے کہا کہ محکمہ امور حیوانات آزاد کشمیر کے ذمہ داران کی طرف سے ہمیں جو ہدایات دی گئی تھی جو میرٹ مقرر کیا گیا تھا ہم نے اس میرٹ اور ہدایات کو فالو کرتے ہوئے بھمبر حلقہ کے اندر مرغیاں تقسیم کی ہیں محکمہ امور حیوانات بھمبر کے کسی آفیسر کا کوئی ذاتی رشتہ دار یا تعلق والا شامل نہ تھا انہوں نے کہا کہ تقسیم سے قبل امداد حاصل کرنے والوں کی لسٹ حاصل کی تھی جو مستحق افراد ان سے مدد لے رہے تھے ہم نے ان کو چھوڑ کر باقی مستحق افراد کو میرٹ کے اوپر شامل کیا تھا اور 6 ماہ قبل ہم نے مستحق افراد کی لسٹیں مظفرآباد دفتر میں ارسال کر دی تھی آج 6 ماہ بعد انہی لسٹوں کیمطابق مرغیاں تقسیم کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کسچناتر کے کارکنان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ، چوہدری ذوالفقار علی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلز پارٹی کسچناتر کے کارکنان کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کرینگے پیپلز پارٹی کی حکومت کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملی ہے گورنمنٹ بوائز سکول کیلئے 40کنال کے قریب رقبہ بھی دیا لیکن سکول میں ہمارا ایک ملازم بھرتی نہیں ہوا مزید زیادتیاں برداشت نہیں کرینگے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف اور وزیر مال چوہدری علی شان سونی حلقہ بھمبر میںن لیگ کیساتھ مل کر پیپلز پارٹی کے کارکنان کا استحصال کر رہے ہیں اور بھمبر میں ن لیگ کو پروموٹ کر رہے ہیں ریاستی و وفاقی قیادت وزراء کی بے جامداخلت کانوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کسچناتر کے راہنماء چوہدری ذوالفقار علی نے کیا انہوں نے کہاکہ کارکنان کسی جمارت کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جماعتوں کو کارکنان کی قربانیاں اور محنت کے نتیجے میں کامیابی اور حکومت ملتی ہے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کو بھی اقتدار پیپلز پارٹی کے کارکنان کی قربانیوں کی بدولت ملا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے بھی کسچناتر میں پیپلزپارٹی کے کارکنان کا استحصال کیا جا رہا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنان کے اوپر دوسری جماعتوں کے کارکنان کو ترجیح دی جا رہی ہے بوائز سکول کسچناتر میں ن لیگ کے کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے وزیر ہاؤسنگ چوہدری پرویز اشرف اور وزیر مال چوہدری علی شان سونی پیپلزپارٹی حلقہ بھمبر کے کارکنان کا استحصال کررہے ہیں پیپلز پارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت پیپلز پارٹی کے کارکنان کیساتھ ہونے والی زیادتیوں اور استحصال کانوٹس لے اور بھمبر کے وزراء کی حلقہ بھمبر میں بے جا مداخلت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
8 ماہ قبل بھمبر رجانی سے لاپتہ ہونے والے شخص کی FIR درج نہ ہو سکی ورثاء دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) 8 ماہ قبل بھمبر رجانی سے لاپتہ ہونے والے شخص کی FIR درج نہ ہو سکی ورثاء دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کوئی پرسان حال نہیں نہ والد کا کوئی پتہ چل رہا ہے نہ انکی FIR درج ہو رہی ہے انسانی حقوق اور صحافیوں تنظیموں ہماری مدد کریں چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کی دہائی تفصیلات کیمطابق بھمبر رجانی سے 8 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے راجہ اختر کی ابھی تک FIR درج نہ ہو سکی راجہ اختر 10جون 2012 کو دن 3 بجے کے قریب بھمبر رجانی کے پل سے غائب ہو گیا تھا جسکی اطلاع بذریعہ درخواست 12جون کو تھانہ بھمبر میں اطلاع دی گئی تھی لیکن 12جون سے لیکر تاحال اس کی FIR درج نہ ہو سکی لاپتہ ہونیوالے راجہ اختر کے 5 چھوٹی چھوٹی معصول بچیاں جبکہ ایک چھوٹا بچہ معذور ہے جو گزشتہ 8 ماہ سے والد کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں لیکن والدکا کوئی سراغ نہیں ملا رہا لاپتہ ہونیو الے راجہ اختر کے معصوم بچوں نے گزشتہ روز ایس پی آفس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نہ تو ہمیں والد کا کوئی اتا پتہچل رہا ہے اور نہ ہی ہمارے والد کے لاپتہ ہونے کی FIR درج ہو رہی ہے ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافتی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے والد کی تلاش میں ہماری مدد کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جرنلسٹ پینل کی باغ پریس کلب کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے پر ضلع بھمبر میں صحافیوں کا جشن
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جرنلسٹ پینل کی باغ پریس کلب کے الیکشن میں کلین سویپ کرنے پر ضلع بھمبر میں صحافیوں کا جشن مٹھائیاں تقسیم تفصیلات کیمطابق باغ پریس کلب الیکشن میں جموں و کشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے پینل کی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر بھمبر ،برنالہ اور سماہنی کے صحافیوں کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی اس موقع پر جموں وکشمیر جرنلسٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،قائم قام صدر کشمیر پریس کلب بھمبر ناصر شریف بٹ ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین ،صدر سنٹرل پریس کلب چوکی سید مظہر حسین جعفری ،جنرل سیکرٹری امجد عزیز کاشر ، صدر کشمیر پریس کلب برنالہ صوبیدار عبدالرحمن ،صدر کشمیر پریس کلب کوٹ جیمل مرزا شبیر جرال نے کہاکہ جرنلسٹس پینل کی کامیابی صحافی برادری کیلئے خوش آئند ہے انکی کامیابی سے صحافیوں کے مسائل حل ہونگے اور آزاد کشمیر کے اندر ایک مثبت تعمیری اور بامقصد صحافت کو فروغ ملے گا۔