بھمبر کی خبریں 31-1-2013

بھمبر رجانی دن دیہاڑے چوری کی واردات نامعلوم چور مکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر رجانی دن دیہاڑے چوری کی واردات نامعلوم چور مکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بھمبر کے نواحی موضع بھمبر رجانی کے رہائشی چوہدری غلام رسول کے اہل خانہ گھر میں مومود نہ تھے کہ ان کے گھر میں دن دیہاڑے نامعلوم چور تالے توڑ کر مکان میں داخل ہو گئے چور ہزاروں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے اہل خانہ کی گھر واپسی پر مکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے غلام رسول کی درخواست پر تھانہ سٹی بھمبر نے نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں جملہ ضلعی آفیسران ، سیاسی نمائندگان اور تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)5 فروری یوم یکجہتی کشمیر بھرپور اندا زمیں منانے کیلئے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں جملہ ضلعی آفیسران ،سیاسی نمائندگان اور تاجر تنظیموں کا مشترکہ اجلاس 5فروری کا دن بھرپور انداز سے منانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا تفصیلات کیمطابق ڈپتی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب کی سربراہی میں ضلعی آفیسران ،سیاسی سماجی تنظیموں کے راہنما ؤں ،تاجر تنظیموں اور شہریوں کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس بھمبرمیں منعقد ہوا اجلا س میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا اجلا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب نے کہا کہ ہر سال کی طرح یہ دن مملکت اسلامیہ پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان یکجہتی کے حوالے سے منایا جاتا ہے 5فروری کو ضلع بھمبر میں یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز صبح 10بجے سائرن کے بجتے ہی ٹریفک روک کر کشمیری قوم ایک منٹ کی خاموشی اختیا کریگی اور شہدائے کشمیر کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صبح 10احاطہ پرانی کچہری میں شہدائے کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تمام سرکاری ملازمین ،سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،شہری و عوامی حلقے سکولز کے طلبہ اور تاجر شامل ہونگے بعد ازاں ایک ریلی نکالی جائیگی جو لاری اڈہ ،مین بازار اور میلاد چوک سے ہوتی ہوئی UNOکے فیلڈ دفتر تک جائیگی جہاں پر اقوام متحدہ کے مبصرین کو ایک یاداشت پیش کی جائیگی جبکہ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھمبرکے طلباء بڑھنگ کے نزدیک پاکستان اور آزاد کشمیر کی سرحد پر انسانی زنجیر بنا کر یکجہتی کا اظہار کرینگے اس موقع پر اجلاس میں ڈی ایس پی سٹی ملک شاہد ،مال افسر نزاکت حسین ،صدر معلم خورشید احمد ،ایم ایس ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری ،عامر رسول بٹ ،ڈاکٹر مقبول حسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر امور حیوانات تصور چیمہ ،نائب تحصیلدار بوٹا خان،ایکسین شاہرات چوہدری محمد حنیف ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ولید اشرف،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل اسلم شاہین ،وائس پرنسپل انسائیٹ ماڈل کالج طارق بھٹی ، ایکسین پبلک ہیلتھ انعام اللہ،قاری محمد اقبال جیلانی ،ایکسین برقیات چوہدری احسان اللہ ، ایس ڈی او شاہرات راجہ حماد ،ڈی ای او چوہدری محمد اشرف،اے ای او راجہ محمد اسحاق،اے ای او ضیاء الحسن ،ملک محمد اعجاز ،نائب صدر کشمیر پریس کلب عاطف اکرم ،سیکرٹری جنرل ملک شوکت حسین ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اختر،چوہدری سلیم ساگر ،عابد زبیر سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کے زعماء ،علماء کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی جانثاروں کی جماعت ہے کارکنان کیساتھ قائدین نے بھی جانوں کانذرانے پیش کیے ہیں ، علی عمیر
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی جانثاروں کی جماعت ہے کارکنان کیساتھ قائدین نے بھی جانوں کانذرانے پیش کیے ہیں پارٹی کیلئے سٹوڈنٹس فیڈریشن قائد عوام اور شہید جمہوریت کے ویژن کو ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہی ہے بلاول بھٹو زرداری کی عملی سیاست میںآنے سے PSF اورPYO کو نیا جوش وجذبہ اور حوصلہ ملا ہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکرٹری علی عمیر نے میٹ دی پریس میں کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی آج بھی قائد عوام کے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مصروف عمل ہے بد قسمتی ہے کہ پیپلزپارٹی کو جب بھی اقتدار ملا تو ملک بحرانوںاور مشکلات میں گھرا ہوتا ہے اقتدار ملنے کے باوجود مقتدر قوتیں پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا جا تا ہے اور کبھی جمہوریت پر شب خون مارا جاتا ہے لیکن ان تمام مشکلات اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی کو جو بھی عرصہ اقتدار ملا اس میں عوام کی بھرپور خدمت کی گئی ملک کی سلامتی ،بقاء اور استحکام ہمیشہ پیپلزپارٹی کا مشن رہا ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ملک کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم ہے پیپلزپارٹی کو مضبوط کرنے اس کو افرادی قوت فراہم کرنے اور الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے میں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن ہمیشہ نمایا ں رہی ہے ملک کے اندر سے آمریت کے خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے سب سے بڑھ کر قربانیاں د ی ہیں PSFنے طلباء کے ذہنی ،فکری ،نظریاتی اور جمہوری تربیت کی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالنے اور عملی سیاست میں آنے سے پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلزیوتھ آرگنائزیشن کو ایک نیا جو ش و جذبہ اور حوصلہ ملا ہے نوجوان قیادت سے PSFملک بھر کے اندر ایک مضبوط اور موثر قوت کے طورپر سامنے آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھے گی قائد کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، شہر یار ظفر
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھے گی قائد کے مشن کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے 11فروری کو مقبول بٹ شہید یوم عزم کے طور پر منائیں گے ان خیالات کا اظہار کشمیر سٹوڈنٹس فریڈم موومنٹ کے راہنماء شہر یار ظفر نے کیا انہوں نے کہاکہ بھارت نے ایک مقبول بٹ کو پھانسی دیکر یہ سمجھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو ختم کر دیا ہے لیکن ایک مقبول بٹ شہید کے راستے پر چلتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ قائد کے ادھورے مشن کی تکمیل تک جانوں کے نذرانے یوں ہی پیش کرتے رہیں گے 1984سے لیکر آج تک بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو طاقت کے زور پر نہ تو ختم کر سکا اور نہ ہی دبا سکا بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر جبر ،تشدد ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،کریک ڈاؤن ،بدنام زمانہ کالے قوانین سمیت کوئی بھی حربہ کشمیری قوم کے عزم آزادی کوکم نہیں کر سکا انہوں نے کہاکہ بھارت حقیت پسندی کا مظاہرہ کرے اور جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے کشمیر سے فوجی انخلاء ،کشمیرمیں رائج کالے قوانین کو ختم کرے اور نظر بند کشمیریوں کو رہا کرنے کے عملی اقدامات کرے تاکہ متنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی مرضی و منشاء ، امنگوں اور آرزووں کیمطابق حل کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عابد محمود ، حاجی اعجاز شیرازی اور دیگر نے چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار بھمبر منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری عابد محمود کسچناتروی ، حاجی اعجاز شیرازی ،محمد اکرم ،چوہدری سکندر سبحانی ،چوہدری سلیم ،چوہدری جنید سبحانی ،چوہدری گلزار ،چوہدری صادق نے مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار بھمبر منتخب ہو نے مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ جنرل سکرٹری ڈسٹرکٹ بار منتخب ہو نا خوش آئندہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امتیاز احمد خان کے گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کے لیے فراخ دلانہ عطیہ پر راجہ عبدالرحمن اور راجہ محمد رفیق کا اظھار تشکر
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موضع پنجیڑی کی نامور سیاسی و سماجی شخصیت راجہ امتیاز احمد خان کے گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی کے لیے فراخ دلانہ عطیہ پر پرنسپل ادارہ ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن اور صدر معلم مڈل سکول راجہ محمد رفیق اور جملہ سٹاف ممبران کا اظہار تشکر۔ راجہ امتیاز خان نے احاطہ کالج میں ٹیوب ویل بورنگ کے جملہ اخراجات اداکرنے سمیت کالج کی تعمیر وترقی کے لیے نقد ایک لاکھ روپے کی رقم دینے کا اعلان بھی کیا ۔کالج انتظامیہ کے علاوہ موضع پنجڑی کی سرکردہ شخصیات اور عوام علاقہ نے اس فراخ دلانہ عطیہ کی ادائیگی پر راجہ امتیاز احمد خان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دنیا و آخرت کی بھلائی اور بہتری کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ سماجی شخصیت راجہ امتیاز احمد خان برطانیہ میں مقیم ہیں اور نیو کیسل ویلفئیر کمیٹی کے بانی رکن ہونے کی حیثیت سے غریب و نادار افراد کی مدرسمیت عوامی بھلائی اور فلاح وبہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں ٹیوب ویل کی بورنگ اور تنصیب سے کالج کے طلباء سمیت گائوں کے لوگوں کوپینے کے لیے صاف پانی دستیاب ہو گا اور یوں اس صدقہ جاریہ کے کام کا اجر یقینا راجہ صاحب موصوف اور ان کے والدین کی دنیا و آخرت کی بہتری کا سبب ہو گا۔