بھنور سمندر میں ہوا کے دبائو میں تبدیلی سے جنم لیتا ہے

SEA STORM

SEA STORM

لاہور (جیوڈیسک) سمندر میں طوفان کیسے بنتے ہیں ، ایک بھنور دیکھتے ہی دیکھتے خطرناک ہیٹ انجن میں کیسے بدلتا ہے اور اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ، ، سمندر میں طوفان آنا معمول ہے سمندر پر چلنے والی ہواؤں کے دباؤ میں کمی بیشی سے بھنور پیدا ہونے لگتے ہیں۔

اس کے نتیجے میں ہوائیں اپنا رخ بدل لیتی ہیں اور چاروں طرف سے کم دباؤ کے مرکز کی طرف بھنور کی شکل میں چلنا شروع کر دیتی ہیں۔ ہواؤں کا یہی بھنور طوفان کی ابتدائی شکل ہے۔ گرم ہواؤں میں شامل آبی بخارات اور سمندری پانی کی رگڑ سے اشتعال پیدا ہوتا ہے۔

ہوا کی رگڑ سے سمندر کی سطح پر ایک بھنور پیدا کردیتی ہے۔ یہ رگڑ بھنور کو ایک ہیٹ انجن میں تبدیل کر دیتی ہے۔ جوں جوں رگڑ بڑھتی جاتی ہے بھنور کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ طوفانی بھنور کی شدت سے جھکڑ چلتے ہیں اور وسیع بادل بنتے ہیں۔

یہ طوفانی بھنور جس خطے کی جانب رخ کرتا ہے وہاں تاریکی چھا جاتی ہے ، اور شدید گھن گرج کے ساتھ بارشیں ہوتی ہیں۔ اگر یہ طوفانی بھنور سمندر تک ہی محدود رہیں تو یہ کرہ ہوائی کو توازن میں رکھتے ہیں لیکن خشکی کا رخ اختیار کر لیں تو قیامت برپا کر دیتے ہیں۔ امریکا سے ٹکرانے والا طوفان کترینہ اور سونامی اس کی بدترین مثالیں ہیں۔