اسلام آباد : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے بھوجا ائیرکو نواز شریف حکومت میں لائسنس ملا اورائیر لائن کی سروس دو ہزار ایک سے حکم امتناعی پر چل رہی تھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا حادثے میں ملوث تمام افرادکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے ہیں۔ فاروق بھوجا پوچھ گچھ کے لئے حراست میں ہے۔ سی ایاے، ایف آئی اے اور پولیس کی مشترکہ ٹیم حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا بھوجا ائیرکو نواز شریف حکومت میں لائسنس ملا اور دو ہزار ایک سے اب تک ہائیکورٹ کے حکم امتناعی پر ائیر لائن کی سروس چل رہی تھی۔ تحقیقات کی جائے گی کہ اتنے پرانے جہاز کو کس نے پرواز کی اجازت دی۔
انھوں نے کہا جوڈیشل کمیشن ہر پہلو سے انکوائری کرے گا۔ طیارے کا وائس ریکارڈ ملنے سے اہم معلومات حاصل ہوں گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کچھ لوگوں نے جائے وقوعہ سے چوری کی خواتین کے زیورات اتارے جائے وقوعہ سے چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔